مریم نواز کاجلسہ میں ضلع لیہ کو تحصیل بنانے کااعلان
لیہ:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاجلسہ میں ضلع لیہ کو تحصیل بنانے کااعلان ، انھوں نے لیہ والو فکر نہ کریں لیہ تحصیل بنے گا اور بہت جلد بنے گا۔
مریم نواز بہت اچھے موڈ میں ہاتھ میں کاغذ پکڑ کر ضلع لیہ کو تحصیل بنانے کا اعلان کررہی تھیں اس دوران کے پیچھے کھڑے لوگوں نے اونچی اونچی آواز میں ٹپ دی، لیہ نہیں چوک اعظم، پھربولیں چوک اعظم۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 282 ضمنی انتخاب کے حوالے سے منعقدہ جلسے میں مقامی رہنما کی والدہ نے سونے کا تاج تحفے میں دیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 282 ضمنی انتخاب کے حوالے سے منعقدہ جلسے میں پہنچی۔
ضلع لیہ کو تحصیل بنانے کا اعلان لکھی ہوئی پرچی کو بھی ٹھیک سے نہ پڑھا عوام حیران پریشان #inflation pic.twitter.com/fYJsznJUg3
— Saleem Abbas (@SaleemAbbas572) July 13, 2022
لیہ جلسہ گاہ پہنچنے پر مریم نواز کا لیگی کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا اور گل پاشی کی جبکہ نائب صدر کو اسٹیج پر دیکھ کر شرکا نے شدید نعرے بازی بھی کی
اس موقع پر مقامی رہنما ثنا اللہ خٹک کی والدہ اسٹیج پر آئیں اور انہوں نے مریم نواز کو سونے کا تاج تحفے میں دیا جسے مریم نواز نے اسٹیج پر تھوڑی دیرکے لیے پہنا پھر اسے اپنے اسٹاف کے حوالے کردی
لیہ میں خطاب کے دوران مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنایا اور انھیں فتنہ خان کہہ کر پکارتی رہیں، جلسہ میں انھوں نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی کمی کرنے کا اعلان کیا جس کا باضابطہ اعلان حکومت کرے گی.
تبصرے بند ہیں.