عمران خان کےلانگ مارچ میں خاتون صحافی کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق
فوٹو: فائل
لاہور: عمران خان کےلانگ مارچ میں خاتون صحافی کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی ہیں، یہ حادثہ کامونکی کے قریب پیش آیا۔
تحریک انصاف کا لانگ مارچ رواں دواں تھا اس دوران کامونکی میں خاتون نجی ٹی وی چینل فائیو کی خاتون صحافی کنٹینر سے نیچے گرکر اس کے نیچے آگئی ۔
عمران خان بھی اس دوران کنٹینر سے نیچے اترتے اور خاتون رپورٹر صدف نعیم تب تک موت کے منہ میں چلی گئی تھیں۔
حادثے کے بعد عمران خان نے کنٹینر جی ٹی روڈ پر روک دیا اور اعلان کیا کہ آج ہمارا لانگ مارچ یہیں ختم ہوگیا ہے اس افسوسناک حادثے کے پیش نظر ہم آگے نہیں جارہے پیر کو آگے جائیں گے۔
بعد میں ٹوئٹر پر پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ آج اپنے مارچ کے دوران پیش آنے والے اندوہناک حادثے جسکے نتیجے میں رپورٹر صدف نعیم ہم سےجدا ہوگئیں پر نہایت رنج و الم کا شکار ہوں۔
عمران خان نے کہا میرے پاس الفاظ نہیں کہ اپنا غم بیان کرسکوں، ان المناک گھڑیوں میں میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلخانہ کیساتھ ہیں، ہم نے اپنا مارچ آج کیلئے منسوخ کردیا ہے۔
اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا لانگ مارچ یہیں ختم کرتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ خاتون کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے رپورٹر صدف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدف کی موت پر دلی صدمہ ہوا ہے، صدف پروفیشنل، محنتی اور قابل صحافی تھیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے صحافی مرحومہ صدف کی فیملی کے لئےپہلے 25لاکھ کا اعلان کیا بعدمیں عمران خان کی ہدایت پر مالی امدد بڑھا کر50 لاکھ روپے کردی۔
انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ پنجاب حکومت مرحومہ صدف کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی، حادثے میں صدف کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے، المناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے۔
خاتون صحافی کی حادثاتی موت کے بعد حکومت کے حامی سمجھے جانے والے دو نجی چینلزنے اس حادثے کو کچھ اور رنگ دینے کےلئے رپورٹ کیا تھا کہ خاتون صحافی کو گارڈ نے دھکا دیاہے۔
وزیرداخلہ راناثنااللہ کی طرف سے بعد میں یہ بیان آیاہے کہ خاتون صحافی کی موت کی وجہ جاننے کےلئے تحقیقات کی جائے گی تاہم مرحومہ کے شوہر نے خود اسے حادثہ قرار دے کر قانونی کارروائی کا حصہ نہ بننے کااعلان کیاہے۔
۔خاتون صحافی نے لانگ مارچ کے دوران ہی عمران خان کا ساٹ لیا تھا جبکہ رپورٹس کے مطابق وہ حادثہ سے پہلے بھی عمران خان کا انٹرویو لینے کےلئے کنٹینرکے اوپر پہنچنے کی خواہش مند تھی
تبصرے بند ہیں.