پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
پرتھ: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا،یہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی جیت ہے پہلے دونوں میچ میں شکست ہوگئی تھی۔
پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے،پاکستان کے فاسٹ باولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
نیدرلینڈز نے17 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز سکور کئےتھے، شاہین، حارث اورنسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی، اس کے علاوہ شاداب خان نے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے بیس ڈی لیڈ کی جگہ آنے والے ٹام کوپر کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم نے ایک بار پھر سست رفتار بیٹنگ کی اور مطلوبہ ہدف 13.5 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نروس ففٹی کا شکار ہو کر 49 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود 12 سکور پر کیچ آؤٹ ہوئے، افتخار احمد 6 اور شاداب خان 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،نیدرلینڈز کی جانب سے برینڈن گلوور نے 2 جبکہ پاؤل وین میکرن نے ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک صرف ایک میچ جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تبصرے بند ہیں.