ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا

برسبین :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا، کیوی ٹیم ایک سو اسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک سو انسٹھ رنز پر ہمت ہار گئی

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنائے، کپتان جوز بٹلر نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔

الیکس ہیلز نے 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 52 سکور بنائے، لیام لیونگسٹون 20 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے،لوکی فرگوسن نے سب سے زیادہ 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر اور آئش سوڈھی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

نیوزی لینڈ نے 180رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بناسکی، گلین فلپس نے3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 36 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔

 کپتان کین ولیمسن کی 40 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی،فاتح ٹیم کی جانب سے کرس ووکس اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ مارک ووڈ اور بین سٹوکس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.