بادام جگرکی سوزش سمیت قبض اوردائمی بیماریوں کےلئے مفید ،تازہ تحقیق

کراچی:بادام جگرکی سوزش سمیت قبض اوردائمی بیماریوں کےلئے مفید ،تازہ تحقیق کے مطابقدائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو یومیہ محض 60 گرام تک بادام کھانے سے حیران کن فوائد مل سکتے ہیں۔

اس حوالے سےکنگز کالج لندن کے ایک طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے بادام کا معدے سمیت نظام ہاضمہ اور مدافعتی نظام پر پڑنے والے اثرات کے لیے محدود رضاکاروں پر ایک مختصر تحقیق کی۔

 اس کےلئے ماہرین نے 87 افراد کی خدمات حاصل کیں، جن میں معدے کی سوزش سمیت قبض کی بھی شکایات تھیں جب کہ ان کا نظام ہاضمہ بھی کمزور تھا۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کو تین گروپس میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو یومیہ 56 گرام تک بادام کھانے کا کہا جب کہ دوسرے گروپ کو بھی اتنی ہی مقدار میں پسے ہوئے بادام کھانے کی ہدایت کی گئی جب کہ تیسرے گروپ کو پیسٹریز اور بسکٹس کھانے کا کہا گیا۔

تحقیق کے مطابق ماہرین نے رضاکاروں کو چار ہفتوں تک پریکٹس جاری رکھنے کا کہا اور اس کے بعد ان سے سوالات و جوابات کرنے سمیت ان کے کچھ ٹیسٹس بھی کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ’بٹائرک‘ (Butyric) جسم کے نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے والے اجزا کو طاقتور بنانے کا کام کرتے ہیں، جس سے معدے سمیت دیگر اعضا میں پیدا ہونے والی سوزش بھی بہتر ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یومیہ محض 56 گرام بادام کھانے والے افراد میں ’بٹائرک‘ (Butyric) ایسڈ کی مقدار بہتر ہونے سے ان کا معدہ بہتر ہوتا ہے جب کہ ان کے قبض سمیت نظام ہاضمہ کے دیگر مسائل بھی بہتر ہونے کی توقع ہے۔

 ماہرین کے مطابق بادام کھانے سے انسان کا نظام ہاضمہ بہتر ہونے کی وجہ سے مدافعتی نظام بھی درست ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل آنے والی تحقیقات میں بھی بتایا گیا تھا کہ بادام کے دماغی اور جسمانی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.