کتا انسان کا سراٹھا کر بھاگ گیا، خوفناک ویڈیو وائرل
فوٹو:فائل
میکسیکو:کتا انسان کا سراٹھا کر بھاگ گیا، خوفناک ویڈیو وائرل ہوگئی، یہ وقعہ میکسیکو میں پیش آیاہے۔
میکسیکو کے علاقےزکاٹیکاس میں لوگوں نے دیکھاایک آوارہ کتا انسانی سر منہ میں دبا کر گلیوں میں بھاگ رہا ہے۔
دل دہلا دینے والا یہ واقعہ میکسیکوکا ہے تاہم صحافتی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر اس ویڈیو کو شیئر کرنے سے اجتناب برتا گیاہے۔
اس حوالے سے فوکس نیوزکی رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ واقعہ گزشتہ ہفتے بدھ کو پیش آیا تھا جس میں مبینہ طور کتا گلا کاٹ کر قتل کیے گئے شخص کا سر لیکر بھاگ نکلا۔
اس دوران اس کتے کا پیچھا کرکے قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار کو بھوکے کتے کے منہ سے لاش کا سر نکالنا پڑا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کا سر مونٹے اسکوبیڈو کے علاقے میں پھینکا گیا تھا جسے مبینہ طور پر منشیات اسمگرز نے قتل کیا، جس مقام پر سر پھینکا گیا وہاں ایک پرچی بھی ملی۔
پرچی پر لکھا تھا کہ ”اگلا سر آپ کا ہے“، حکام کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر اس پیغام کا مقصد منشیات گینگ کے حریفوں اور حکام کو ڈرانا تھا۔
واضح رہےمیکسیکو میں منشیات فروش گینگسٹرز کی لڑائیوں میں بہیمانہ انداز میں قتل کے واقعات معمول بن چکے ہیں، گزشتہ ماہ منشیات اسمگرز کے دو متحارب گروہوں کی لڑائی میں سٹی میئر سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.