ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33  رنز سے شکست دیدی

فوٹو: فائل

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33  رنز سے شکست دیدی،دونوں ٹیموں کے درمیان سڈنی میں میچ کھیلا کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے جس میں شادب خان کے 52، افتخار کے51 اورمحمد حارث کے28 رنز شامل تھے ۔

جواب میں بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 109 رنز بناسکی اور ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں پاکستان سے33 رنز سے ہار گئی

پاکستان کو سیمی فائنل کی امید زندہ رکھنے کےلئے یہ میچ ہر صورت جیتنا تھا جب کہ دوسری طرف جنوبی افریقہ میچ ہار بھی گیا تو اسے زیادہ فرق نہیں پڑا ہے۔

اس گروپ میں اب تک جنوبی افریقہ ناقابل شکست تھا جب کہ پاکستان انڈیا اور زمبابوے سے ہارنے کے باعث ٹورنامنٹ میں اپنی بقا کی جنگ کےلئے کوشاں ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.