سابق وزیراعظم عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ،3گولیاں لگنے کی اطلاعات
فائرنگ سے ایک شخص جاںبخق ،13 زخمی ہوئے
فوٹو:سوشل میڈیا
وزیرآباد: سابق وزیراعظم عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ،3گولیاں لگنے کی اطلاعات ،اسپتال داخل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماوں اور فیملی ذرائع نے 3 گولیوں سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔
لانگ مارچ وزیرآباد میں تھا جب عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کردی گئی، حملے میں ایک35 سالہ شخص معظم جاں بحق جب کہ عمران خان سمیت 13 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد بھگڈرمچ گئی جب ایک ملزم گرفتار ہوا جسے پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے فائرنگ کرتے ہوئے اس کے بازو کو پکڑ لیا تھا۔
Footage of firing on @ImranKhanPTI container while he was standing with other leaders shared by @PTIofficial pic.twitter.com/qPk1PscXXa
— Usman (@uszahid) November 3, 2022
عمران خان کو زخمی ہونے کے بعد شوکت خاتم اسپتال لاہور پہنچایا گیا جب کہ باقی زخمی وزیرآباد اسپتال میں پہنچائے گئے، گرفتاری کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد پکڑے گئے ملزم کا اقبالی بیان سوشل میڈیاپر وائرل ہونا شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج کے لیے 4 ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، عمران خان کی حالت بہتر ہے اور وہ ایک بہادر کپتان ہیں۔
Firing on container in Gujranwala. Imran Khan injured. Shot on the leg. Off to the van. Resources#firing#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/U7Wi7GyQA4
— Today Pakistan Global (@TodayPakistanGL) November 3, 2022
عمران خان پر حملے پے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
عمران خان کے آپریشن ہونے کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے بتایا کہ عمران خان نے خود پر حملے میں تین افراد کے ملوث ہونے اور انھیں عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیاہے، ان میں شہبازشریف، رانا ثنااللہ اور ایک فوجی افسر شامل ہیں۔
Views of firing on Imran Khan container!#حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/LP7C9Txw8Z
— Iqra Naseer (@iqraqazi7) November 3, 2022
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما احمد چٹھہ بھی زخمی ہوئے۔
رات گئے سامنے آنے والے عمران خان کے بیان کے مطابق صبح انھوں نے پارٹی اجلاس بلا لیا ہے اور لانگ مارچ اور تحریک جاری رکھنے کااعلان کیا ہے صبح وہ مزید کوئی اہم اعلان بھی کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.