محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی آمد کی نوید سنادی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی آمد کی نوید سناتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواوٴں کاسلسلہ 4نومبرسے 7نومبر تک ملک میں رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے ہفتہ اوراتوار کو موسم سرما کی پہلی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چار سے سات نومبر کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی اورسیاحتی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ مغربی ہواوٴں کاسلسلہ 4نومبرسے 7نومبر تک ملک میں رہے گا،4سے 7نومبر کے دوران چترال ،دیر ،سوات،کوہستان ،شانگلہ میں بارش اوربرفباری کاامکان ہے اس دوران بونیر،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،ہری پور،مالاکنڈ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیا ت کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ،اٹک ،چکوال ،جہلم اورگرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔اس کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات نے پشاور ،مردان ،چارسدہ ،وزیرستان ،لاہور ،گوجرانوالا،سرگودھاد ہ میں بھی بارش اورڑالہ باری کی پیش گوئی کی۔جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت پانچ سے سات اور جنوبی علاقوں میں دو سے چارڈگری سینٹی گریڈ کم ہونے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ تیز بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں اور گلگت بلتستان اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔علاوہ ازیں بارش کاسلسلہ گندم کی بوائی کے لئے فائدہ منداور چاول کی کٹائی والے علاقے کو متاثر کرے گا۔
تبصرے بند ہیں.