تحریک انصاف کا عمران خان پر حملے کےنامزد افراد کی ہٹانے تک احتجاج کااعلان
فوٹو:سوشل میڈیا
اسلام آباد: تحریک انصاف کا عمران خان پر حملے کےنامزد افراد کی ہٹانے تک احتجاج کااعلان ،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی طرف سے یہ اعلان کیاگیا ہے۔
اسد عمرنے ٹوئٹر پر بیان میں میں لکھا کہ آج نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاج ہوگا، جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج ہو گا. جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسد عمر نے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک ادارے کے افسر کو ذمہ دارٹھہراتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روز لانگ مارچ وزیرآباد میں تھا جب عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کردی گئی، حملے میں ایک35 سالہ شخص معظم جاں بحق جب کہ عمران خان سمیت 13 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، فائرنگ کے بعد بھگڈرمچ گئی جب ایک ملزم گرفتار ہوا جسے پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے فائرنگ کرتے ہوئے اس کے بازو کو پکڑ لیا تھا۔
عمران خان کو زخمی ہونے کے بعد شوکت خاتم اسپتال لاہور پہنچایا گیا جب کہ باقی زخمی وزیرآباد اسپتال میں پہنچائے گئے، گرفتاری کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد پکڑے گئے ملزم کا اقبالی بیان سوشل میڈیاپر وائرل ہونا شروع ہوگیا۔
عمران خان پر حملے پے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.