تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج، کئی شہروں میں پولیس سے جھڑپیں،مظاہرین گرفتار
اسلام آباد: تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج، کئی شہروں میں پولیس سے جھڑپیں،مظاہرین گرفتار کرلئے گئے، فیض آباد میں اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کو انٹرچینج کی طرف بڑھنے سے روکا اور شیلنگ کردی۔
مری روڈ پر مقامی رہنماوں کی قیادت میں ریلیاں فیض آباد پہنچیں، پھر پولیس کے ساتھ گھنٹوں مڈ بھیڑ جاری رہی، شیلنگ کے بعد پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
عمران خان پر قاتلانہ اور بزدلانا حملے کے خلاف باجوڑ خار بازار میں بڑا احتجاجی مظاہرہ۔#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن_ہے pic.twitter.com/5kFaWDe313
— PTI (@PTIofficial) November 4, 2022
کراچی میں 16 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے شاہرہ فیصل پر پولیس اور مظاہرین کی جھڑپیں، مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا، متعدد سڑکیں گھنٹوں بلاک رہیں۔
شدید شیلنگ کے باوجود فیض آباد میں کارکنان پرجوش – #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے pic.twitter.com/mBJ521JLWJ
— PTI (@PTIofficial) November 4, 2022
لاہورمیں فیروز پور روڈ، گلبرگ، اچھڑہ، مزنگ سمیت مختلف علاقوں میں بھی تحریک انصا ف کے کارکنوں نے عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا
فیصل آباد عمران خان صاحب پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن_ہے pic.twitter.com/03hjRhtffT
— PTI (@PTIofficial) November 4, 2022
پشاور، مردان، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، سکھر، رحیم یارخان، ملتان ، فیصل آباد،سوات، حافظ آباد ، گجرات سمیت متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں تحریک انصا ف کے حامی کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.