صحافی ارشد شریف سے متعلق تمام تفصیلات میرے پاس ہیں، مراد سعید

پشاور : تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہےسینئر صحافی ارشد شریف سے متعلق تمام تفصیلات میرے پاس ہیں، مراد سعید نے کہا ہے جب ارشد بھائی کی والدہ کے مطالبے پر کمیشن بنا تو اسے تفصیلات بتاوں گا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا تفصیلات میرے پاس ہیں، خان صاحب کی اگرتنبیہ نہ ہوتی توشاید میں بہت کچھ کہتا۔

مراد سعید نے کہا کہ میں آج سوچ کرآیا ہوں کہ میں تمام حقائق قوم کےسامنےرکھوں گا، میں چاہتا ہوں ایک ہی بار یہ کہانی ختم ہو۔

عمران خان پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل میرے لیڈرکو تین گولیاں لگیں، زخمی ہونے کے باوجود میں نے اپنے لیڈر کو چٹان کی مانند دیکھا۔

مراد سعید نے کہا کہ میرے قائد نے اسپتال سے بیان جاری کیا کہ ابھی میں زندہ ہوں ملک انتشار کی طرف نہ جائے،تحریک عدم اعتماد سے پہلےعمران خان نے ایبلسوٹلی ناٹ کہا، جب عمران خان کی مقبولیت بڑھتی گئی قوم نےبھی غلامی مسترد کردی۔

سوات کے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کےامن کی خاطرمیرےبھائی اور والدہ کوبھی گولی لگی تھی، خدا کیلئےغداراور بغاوت کےفتویٰ اپنے پاس رکھیں یہ چورن مت بیچیں۔

شہید صحافی ارشد شریف کا ذکر کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کےحوالےسےتمام تفصیلات میرےپاس ہیں، جاتے جاتےنام بھی دے کرجاچکےہیں۔

مراد سعید نے چیف جسٹس سے گزارش ہےکہ ارشدشریف کی والدہ کےمطالبےکےمطابق کمیشن بنایاجائے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کمینش بنا تو تمام تفصیلات کمیشن کو فراہم کریں گے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.