محمد نبی نے ورلڈ کپ شکست پرافغان ٹیم کی کپتانی چھوڑدی

فوٹو : فائل

اسلام آباد: محمد نبی نے ورلڈ کپ شکست پرافغان ٹیم کی کپتانی چھوڑدی، محمد نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن میں میری رائے شامل نہیں تھی۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان ٹیم کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ،ٹوئٹر پر بیان میں انھوں نے کہا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہماری کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔

محمد نبی کی کپتانی میں افغانستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ افغانستان کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

افغانستان کی ٹیم جہاں تین میچز میں شکست سے دو چارہوئی وہاں ان کے دومیچز نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف بارش کے باعث بے نتیجہ رہے اور ان کی ٹیم خالی ہاتھ رہی۔

افغانستان کے 38 سالہ محمد نبی افغانستان کے سب سے سینئر ترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 104 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 4 نصف سنچریوں کے سہارے سے 1686 رنز بنائے ہیں۔

محمد نبی بطور آل راونڈر ٹیم میں کھیلتے ہیں بلکہ فرنچائز کرکٹ میں بھی اسی حثیت سے شامل ہوتے ہیں ،انہوں نے 7.31 کے اکنامی ریٹ سے 84 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

محمد نبی نے کپتانی چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ وہ بطور کھلاڑی قومی خدمت کےلئے دستباب ہیں تاہم کپتانی چھوڑ رہے ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.