حکومت بغیر ثبوت ادارے پر الزامات کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کرے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاک فوج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ادارے اور اہلکاروں کے خلاف الزامات کو بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات ناقابل قبول اور غیر ضروری ہیں.
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بغیر ثبوت ادارے پر الزامات کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کرے، آئی ایس پی آر کی حکومت سے درخواست.
اعلامیہ میں بغیر کسی ثبوت کے ادارے اور اس کے اہلکاروں کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے.
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزامات قطعی طور پر ناقابل قبول اور غیر ضروری ہیں، پاک فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے، جس پر ہمیں فخر ہے.
اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے، جو کہ ہر افسر اور جوان پر لاگو ہوتا ہے، اس احتسابی نظام کا اطلاق ہر افسر اور جوان پر ہوتا ہے.
اگر وہ غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث پایا جائے، تاہم ایسے بے بنیاد الزامات عائد کر کے افسروں اور جوانوں کی عزت اور وقار کو داغدار کیا جا رہا ہے، پاک فوج اپنے افسروں اور سپاہیوں کا تحفظ کرے گی.
آئی ایس پی آر کے مطابق بطور ادارہ اپنے اہلکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی عزت، وقار، حفاظت کو مذموم مقاصد کے لئے بے بنیاد الزامات کے ذریعے داغدار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے.
پاک فوج کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور بغیر کسی ثبوت کے ادارے اور اس کے اہلکاروں کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات عائد کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے.
تبصرے بند ہیں.