انگلینڈ سری لنکا کوہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں،آسٹریلیا آوٹ ہوگیا

سڈنی: انگلینڈ سری لنکا کوہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں،آسٹریلیا آوٹ ہوگیا ہے ٹائٹل کی دوڑ سے اوراب اس گروپ سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے نام فائنل ہو گئے ہیں۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

گروپ ون کا پوائنٹس ٹیبل کے مطابق نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، آسٹریلیا کے بھی 7 پوائنٹس ہیں۔

انگلینڈ سری لنکا کو شکست دیکر 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر انگلش ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔

جب آسٹریلیا کی طرح سری لنکا بھی ٹائٹل کے مقابلے سے باہر ہوگیا ہے، اتوار کو دوسرے گروپ سے بھی سیمی فائنل کی ٹیموں کا فیصلہ ہو جائے گا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.