اعظم سواتی کی ویڈیو پر چیئرمین سینیٹ کا پارلیمانی لیڈرز کی کمیٹی بنانے کااعلان
اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو پر چیئرمین سینیٹ کا پارلیمانی لیڈرز کی کمیٹی بنانے کااعلان،صادق سنجرانی کا کہنا ہے سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے.
اعظم سواتی کے بیان پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سنیٹ نے کہا سواتی کے انکشافات سے دلی رنج اور تکلیف پہنچی ہے،سینیٹر اعظم سواتی کوکوئٹہ بطور مہمان بہترین اور محفوظ ترین رہائش فراہم کی.
انھوں نے کہااعظم سواتی میرے بڑے بھائی ہیں،انکے ساتھ خاندانی تعلقات ہیں، سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے،ان کا کہنا ہے سینیٹراعظم سواتی کے انکشاف سے دلی رنج اورتکلیف پہنچی،وہ ایک ایماندار اور قابل عزت شخصیت کے مالک ہیں.
اعظم سواتی کوکوئٹہ بطور مہمان بہترین اور محفوظ ترین رہائش فراہم کی،صادق سنجرانی نے کہا تمام سینیٹرز بلا تفریق قابل احترام اور خاندان کے مانند ہے، سینیٹراعظم سواتی میرے خاندان کے ممبر کی طرح ہیں،جو بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں.
انھوں نے کہا کہ بطورمسلمان وبلوچ اخلاقی اقدار سے بخوبی آگاہ ہوں،اعظم سواتی ایوان کے باعزت ممبر ہیں،انکی تکالیف کا ادراک ہے، وہ خود اوراہلیہ تہجد گزار ہیں،انکی اہلیہ ماں کا درجہ رکھتی ہے، سواتی میرے بڑے بھائی ہیں،انکے ساتھ خاندانی تعلقات ہیں.
صادق سنجرانی نے کہا سینیٹراعظم سواتی کی ازدوجی زندگی سے متعلق وڈیو پر سینیٹ کی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہونگے.
کمیٹی اعظم سواتی کی وڈیو بنانے اور لیک کرنے کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرکے ایوان میں پیش کرے گی۔
We as citizens of Pakistan are sorry to you and your family sir… #اعظم_سواتی_کو_انصاف_دو pic.twitter.com/7mGUQy4dZR
— Nawal jawad (@NawalJawad3) November 5, 2022
اس سے قبل سینیٹر اعظم سواتی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر بتارہے ہیں ان کی بیٹی کو نامعلوم نمبر سے ان اہلیہ اور ان کی ویڈیو بھجوائی گئی.
یہ بتاتے ہوئے اعظم سواتی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ جاتے ہیں، اعظم سواتی کی اس ویڈیو پر چئیرمین سینیٹ نے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جبکہ ایف آئی اے نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا گیا ہے.
تبصرے بند ہیں.