عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل شروع
فوٹو : فائل
لاہور: عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل شروع، آئی ایس پی آر کے بیان پر وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، گھیراو جلاو، پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث مظاہرین کے خلاف کارروائی کی جائے گی،اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر وفاقی حکومت کارروائی کرے گی۔
یہ اہم فیصلے لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں کئے گئے،اجلاس میں کارروائی کےلئے آئین وقانونی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز حکومت سے ادارے کے خلاف بولنے اور پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی،حکومت نے اسی درخواست پر پلان آف ایکشن تیار کرلیا۔
آئین اور قانون کے منافی اقدامات پر قانون کے روشنی میں تمام ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،وفاقی حکومت نے گورنر ہاوس لاہور کو تحفظ نہ دینے پر بھی ایکشن لے لیا۔
وفاقی حکومت نے سی سی پی و غلام محمد ڈوگرکو گورنر ہاوس لاہور کو تحفظ نہ دے سکنے کے الزام میں معطل کردیا،اسٹیبلشمنٹ سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نجی املاک پر پی ٹی آئی راہنماؤں اور کارکنوں کے حملوں پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
تبصرے بند ہیں.