پاکستان کو آج جیتنا ہے پھر افریقہ و انڈیا کی ہار کی دعائیں مانگنی ہیں

ایڈیلیڈ: پاکستان کو آج جیتنا ہے پھر افریقہ و انڈیا کی ہار کی دعائیں مانگنی ہیں،پہلا میچ صبح 5 بجے جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈ کاہے۔

پاکستان 9 بجے بنگلہ دیش کے خلاف مدمقابل ہوگا سیمی فائنل کی امید کو زندہ رکھنے کےلئے پاکستان کو ہر صورت فتح درکا ہے۔

جنوبی افریقہ ہار گیا اور پاکستان جیت گیا تو پھر انڈیاکی شکست کی دعاکی ضرورت نہیں ہوگی تاہم جنوبی افریقہ جیت گیا تو پھر بھارت کی شکست کاانتظار کرنا ہوگا۔

اگر جنوبی افریقہ کے بعد بھارت بھی اپنا میچ جیت گیا تو پھر پاکستان کو واپسی کی ٹکٹ کٹوانا ہوگی، ایک اور صورت یہ بھی ہے کہ جنوبی افریقہ کے میچ میں بارش ہو جائے۔

بھارت کا میچ بارش سے متاثر بھی ہوا تو پاکستان کو فائدہ نہیں ہونے والا کیوں کہ بھارت کے پاس پہلے ہی 6 پوائنٹ موجود ہیں اور وہ ایک پوائنٹ کے ساتھ آگے چلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے 5 پوائنٹ ہیں میچ برابر ہوا اور پاکستان جیت گیا تو دونوں کے پوانئٹ برابر ہوں گے اور پاکستان کا رن ریٹ بہتر ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.