پاکستان بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایڈیلیڈ: پاکستان بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان نے ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا، محمد حارث نےمشکل وقت میں تیز رفتار 31 رنز بنائے

رضوان 32، بابراعظم 24، محمد نواز4، افتخار ایک رن بنا سکے، شان مسعود 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بنگلہ دیش کی طرف سے .شکیب، عبادت، نسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. 

 اس سے قبل بنگلہ دیش نے جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیا ، مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، عفیف حسین 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کےپہلے 6 اوورز میں 40 رنز پر ایک آوٹ تھا بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

بنگلادیش کے لٹن داس کو شاہین شاہ نے 10 رنز آؤٹ کیا،جبکہ نجم الحسن شنٹو 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، سومیہ سرکار نے 20 رنز بنائے، کپتان شکیب الحسن صفر پر آؤٹ ہوئے. 

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ نے 22 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کئے، شاداب خان نے 2، افتخار اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. 

جاری ہے

دوسری طرف نیدرلینڈ نےجنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان کا راستہ صاف کردیا ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دے دی.

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 145 رنز پر ہمت ہار گئی.

جنوبی افریقا کی جانب رائلی روسو 25 اور ہینڈرک کلیسن 21، ملر اور مارکرم 17،17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بڑے اور پریشر میچ میں ہارنے کی روایت برقرار رکھی.

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نےمقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے۔ اسٹیفن مائیبرگ نے 37، ٹام کوپر نے 35 اور میکس او ڈاؤڈ نے 29 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اختتامی لمحات میں کولن ایکرمین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 2، ایڈن مرکرم اور اینریچ نورکیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی شکست کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں اور اب پاکستان کو صرف بنگلا دیش کو شکست دینی ہے اور اس میچ میں بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کر رہا ہے.

جنوبی افریقہ کی نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ ٹو میں بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور زمبابوے سے ہر کر بھی فرق نہیں پڑے گا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.