عمران خان پر گولی چلانے والا طوطاہے، اعتزاز احسن
فوٹو : فائل
لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے عمران خان پر گولی چلانے والا طوطاہے، اعتزاز احسن نے کہا ملزم نے حملہ کیا اور 15 منٹ بعد فرفر بول رہا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے طنزیہ انداز میں چیئرمین پی ٹی آئی پر حملہ کے بعد گرفتار ملزم سے متعلق گفتگو میں اسے طوطا قرار دیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عیادت کے لیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کا بہت افسوس ہے،میں ہمسائے کے طور پر عمران خان کی عیادت کے لیے جاؤں گا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ ملزم کے اقبالی بیان کے ذریعے مذہبی بیانیہ دینے کی کوشش کی گئی، ملزم کو مذہبی جنونی کہا گیا، مذہبی بیانیے کی بنیاد پر کوئی پارٹی سیاست نہیں کر سکے گی۔
واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاہے اور وہ لاہور میں اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.