قومی کرکٹ ٹیم کی سڈنی آمد، مداحوں کی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیلفیاں
فوٹو:اسکرین گریب
سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کی سڈنی آمد، مداحوں کی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیلفیاں، سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے رہے، ٹیم بنگلادیش کو اہم میچ میں ہرانے کے بعد ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچی ہے۔
قومی اسکواڈ کل کسی کرکٹ سرگرمی میں شرکت نہیں کرے گا ۔ ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن کل دوپہر 12 بجے پری سیریز پریس کانفرنس میںشرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 9 نومبر کو ایس سی جی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
تبصرے بند ہیں.