ایف آئی آر میں نامزد نام شامل نہ ہوئے تو مقدمہ قبول نہیں،فواد چوہدری

لاہور: ایف آئی آر میں نامزد نام شامل نہ ہوئے تو مقدمہ قبول نہیں،فواد چوہدری کا عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سے متعلق ردعمل۔

پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان پر وزیرآباد میں کی جانے والی فائرنگ کا مقدمہ پر ہمارا موقف پہلے سامنے آ چکا ہے۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے،واضح طور پر کہا کہ ہمارے لیے ایسی ایف آئی آر کاغذ کا بے وقعت ٹکڑا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کر لیا گیا ہے، درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

جب کہ گرفتار ملزم نوید کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہےاور میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے اورآج عدالت پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹے میں سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایف آئی آردرج نہ ہوئی تو از خود نوٹس لیں گے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.