ٹی20 ورلڈکپ ، سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما زخمی
فوٹو:سوشل میڈیا
ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران روہت شرما کے بازو پر گیند لگی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئے تھے تاہم وہ نیٹس میں پریکٹس کررہے ہیں۔
بھارتی کپتان کی چوٹ کے حوالے سے بی سی سی آئی کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، اسکین اور طبی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد معلومات میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔
A huge INJURY SCARE for India
Captain Rohit Sharma has been hit on the right forearm while batting in the nets. Here is he being treated by the physio.
Extent of the injury is not yet known#INDvENG #RohitSharma pic.twitter.com/BHoj0BzFqN
— HT Sports (@HTSportsNews) November 8, 2022
دوسری جانب بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا سیمی فائنل انگلینڈ کے خلاف 10 نومبر کو کھیلے گی۔
Just in: Rohit Sharma hit on the right hand during India's nets in Adelaide #T20WorldCup pic.twitter.com/1PMKAXqiiP
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 8, 2022
تبصرے بند ہیں.