عمران خان کاانٹرویو میں حملے میں نامزد شخصیات سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز

فوٹو:سکرین گریب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاانٹرویو میں حملے میں نامزد شخصیات سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔انہوں نے الزامات سے متعلق ثبوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کی اینکر نے حملے میں نامزد شخصیات کے خلاف عمران خان سے ثبوت شیئر کرنے کا سوال کیا تو عمران خان نے حملے کا پس منظر بتانا شروع کردیا۔

اینکر نے عمران خان سے متعدد بار پوچھا کہ آپ حملے سے متعلق جن افراد پر الزام عائد کررہے ہیں اس کے کیا شواہد ہیں تو جواب میں عمران خان واقعات کا پس منظربتاتے رہے۔

اینکر نے مزیدکہا کہ بصد احترام پس منظر معلوم ہے آپ شواہد کے بارے میں بتائیں لیکن عمران خان نے الزامات سے متعلق ثبوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.