پی ٹی آئی مظاہرین کا راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر احتجاج جاری
فائل:فوٹو
راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی مظاہرین کا راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر دوسرے بھی احتجاج جاری ہے، موٹروے، جی ٹی روڈ، مری روڈ سمیت اہم شاہراہیں بند ۔ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،
راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر پی ٹی آئی کا دوسرے روز بھی اخحجاج جاری ہے، مری روڈ کو شمس آباد، آئی جے پی روڈ پیرودہائی موڑ، جی ٹی روڈ کو ٹیکسلا، ائیرپورٹ روڈ کو گلزار قائد سے بند کیا گیا ہے، موٹروے ایم 2 کو بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر جلا کر بند کررکھا ہے، اہم شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ روڈ جانے والے راستے بند ہونے سے اندرون اور بیرون ممالک سفر کرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، اہم شاہراہیں بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈزٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہوچکا ہے۔
پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر راولپنڈی انتظامیہ نے آج اور کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے، ہسپتالوں میں جانے والی ایمبولینسیں بھی رش میں پھنسی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.