پاکستان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سڈنی : پاکستان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، قومی ٹیم نے آخری اوور میں ہدف حاصل کیا، رضوان 57، بابراعظم 53 اور حارث 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

افتخار بغیر کوئی بال کھیلے اور شان مسعود 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی دو وکٹیں بلٹ نے حاصل کیں.

اس سے قبل  نیوزی لینڈ نے نیوزی لینڈ نے جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا ، کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے.

پاکستان نے 3 اوورز میں 24 رنز بنا لئے، رضوان 17 اور بابراعظم 7 رنز بنائے تھے. 

اوپنر ایلن کو ایک چوکا مارنے کے بعد شاہین شاہ نے پہلے اوور کی تیسری بال پر ایل بی ڈبلیو کر دیا، فلپس بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے انھیں محمد نواز نے اپنی ہی بال پر کیچ کیا.

کانوے 21 رنز بنا کر شاداب خان کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہوئے، چوتھے آوٹ ہونے والے کپتان ویلیمسن تھے جو46 رنز بنا کر شاہین شاہ کی بال پر کلین بولڈ ہوئے.

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹیں وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، مچل 53 اور نیشم 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

سڈنی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا.

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جلد وکٹیں گرا کر دباوٴ بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی کو ممکن بنائیں۔

پاکستانی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث روٴف شامل.

نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ٹم ساوٴتھی، ایش سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں ۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.