وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
فوٹو: پاکستانی سفارتخانہ
ریاض: وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،ریاض ائر پورٹ پر پاکستان کے سفیر اور سعودی حکام نے استقبال کیا۔
ریاض ایئرپورٹ پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھوراپنے وزیر خارجہ کے استقبال کےلئے موجود تھے۔
اس سے قبل دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بھی کہا گیا تھا کہ وزیرخارجہ دوروزہ دروے پر سعودی عرب جارہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دورے میں بلاول بھٹو زرداری اپنے سعودی ہم منصب کے ہمراہ سعودی پاکستان سپریم کوارڈینیشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔
سعودی عرب میں قیام کے دوران سرکاری مصروفیات کے علاوہ وزیر خارجہ مقامی میڈیا سے گفتگو اور مملکت کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون فروغ پائے گا۔
تبصرے بند ہیں.