انگلینڈ بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

فوٹو: ای ایس پی این

ایڈیلیڈ : انگلینڈ بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا، جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے برطانوی نے 4 اوورز پہلے ہی میچ اپنے نام کر دیا.

ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے بھارتی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔

انگلش کپتان جوز بٹلر 49 بالز پر 3 چھکے لگا کر 80 اور ایلکس ہیلز 47 بالز پر 7 چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ اب اتوار کو میلبرن میں پاکستان کے خلاف فائنل کھیلے گا.

ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف بغیر کسی نقصان کے 169 رنز کا ہدف پورا کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے.

ویرات کوہلی نے 50 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 27، کے ایل راہول 5، سوریہ کمار یادو 14 رنز بناکر پویلین لوٹے، میچ کے اختتامی لمحات میں ہاردک پانڈیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 4 چوکے کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

برطانیہ کی جانب سے کرس جورڈن نے 3 جبکہ کرس ووکس اور عادل راشد نے ایک ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.