وزیراعظم شہبازشریف علیل ہوگئے،لندن میں قیام میں توسیع

فوٹو : فائل

لندن: وزیراعظم شہبازشریف علیل ہوگئے،لندن میں قیام میں توسیع کردی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ وہ آج وطن واپس آنے والے تھے طبیعت خراب ہونے پر فیملی نے سفر سے روک دیا.

میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے اجلاس اور نوازشریف سے ملاقاتوں میں پاکستان کی موجودہ صورتحال اور آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالےسے مشاورت کی گئی ۔

رپورٹس کے مطابق شہبازشریف وطن واپس آرہے تھے کہ ان کی طبیعت ناساز ہونے پر فیملی نے مزید قیام کےلئے روک لیا ہے اور اب ان کے قیام میں مزید دو دن کی توسیع بتائی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف پہلے ہی اپنی فیملی اورمریم نواز سمیت وہاں قیام پذیر ہیں ، شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہبازبھی برطانیہ میں ہیں۔

واضح رہے وزیراعظم شہبازشریف مصرکے شہر شرم الشیخ میں دوروزہ کانفرنس میں شرکت کےلئے سرکاری دورے پر گئے تھے تاہم وہاں سے وہ نوازشریف سے ملاقات کےلئے لندن پہنچ گئے تھے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.