استنبول میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
فوٹو : اسکرین گریب
استنبول: ترکی کے شہراستنبول میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی، مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکہ تقسیم اسکوائر کے قریب واقعہ استقلال سٹریٹ میں ہوا جو کہ سیاحوں کے حوالے سے مشہور سمجھی جاتی ہے۔
استقلال ایونیو پر ہونے والے دھماکے میں زیادہ تر پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ہیں جوکہ دھماکے کے بعد بھاگتے ہوئے بھی نظر آئے ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے فوری موقع پر پہنچ گئیں۔
ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں اور ایک زوردار دھماکے سے پیدل چلنے والے مڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
#Turkey #Blast Taksim street in #Istanbul, #Turkey after the explosion.
We Pakistani's ??condemned this pic.twitter.com/KUyhEB4eZS— Malik Qaiser Thethia (@qaisarthethia) November 13, 2022
فوٹیج میں ایمبولینس، فائر ٹرک اور پولیس کو جائے وقوعہ پر دکھایا گیا ہے، دھماکے کی وجہ فوری طورپر موصول نہیں ہوسکی، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ دکانیں بند کر دی گئیں اور راستے بند ہو گئے۔
سی این این ترک کے مطابق ایوینیو ایک پرہجوم راستہ ہے جو سیاحوں اور مقامی لوگوں میں مقبول ہے، جس پر دکانیں اور ریستوراں ہیں۔ دھماکہ تقریباً 4:20 بجے شام ہوا۔
تبصرے بند ہیں.