پاکستان ٹیم کا ہارنے کے باوجود ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا

فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر

میلبرن:پاکستان ٹیم کا ہارنے کے باوجود ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا، پاکستانی شائقین نے بتا دیا کہ اپنے ہیروز کو صرف جیت پر نہیں ہارنے پر بھی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی ہار پر مطمئن ہیں اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان ٹیم نے فائٹ کی ہے، شاہین شاہ ان فٹ نہ ہوتے تو میچ جیت سکتے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ نے پانچ وکٹوں سے ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر مداحوں کی جانب سے ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم  نے فائنل میں بیٹنگ میں مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے،انگلینڈ کی ٹیم 19ویں اوور کی آخری گیند پر اسے بمشکل حاصل کر پائی۔

http://

مداحوں نے ٹیم کے پہنچنے پر ان کے لیے ملی نغمے بھی گائے اور مشہور پاکستانی نغمہ ’جذبہ جنون‘تو ہمت نہ ہار گاتے ہوئے نظر آئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کی جانب سے ٹیم کا استقبال کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

 

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.