شعیب ملک کی علیحدگی کی افواہوں کے بیچ اپنی اہلیہ کوسالگرہ کی مبارکباد
فائل:فوٹو
لاہور: قومی کرکٹرشعیب ملک نے اپنی اہلیہ ا ور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کوسوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارک باد دے دی۔جس میں انہوں نے ثانیہ مرزا کے لیے خوشگوار زندگی کے لیے خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان کچھ دنوں سے علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ان افواہوں کے بیچ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کوسالگرہ کی گرم جوشی سے مبارکباد دی۔
Happy Birthday to you @MirzaSania Wishing you a very healthy & happy life! Enjoy the day to the fullest… pic.twitter.com/ZdCGnDGLOT
— Shoaib Malik ?? (@realshoaibmalik) November 14, 2022
شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شیئرکرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اورثانیہ مرزا کے لیے صحت مند اور خوشگوار زندگی کے لیے خواہشات کا اظہار کیا۔
کچھ روز قبل عرب میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اب تک علیحدگی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا بھی اعلان کیاگیا جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جلد نشر ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.