عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان ائرپورٹ پر لوگوں میں گھل مل گئے

فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان ائرپورٹ پر لوگوں میں گھل مل گئے وہ برطانیہ روانگی کیلئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے اور سیلفیاں بنوائیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے اپنے باپ کر قاتلانہ حملہ کے بعد والد کو دیکھنے آئے تھے اور اب واپس چلے گئے ہیں.

لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے کے بعد عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان والد کی عیادت کرنے جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے۔

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کے باوجود ان کی تصاویر سامنے آئیں نہ کسی کو میڈیا کوریج کی اجازت ملی تاہم لاہور ایئر پورٹ پر لوگوں نے ان کے ساتھ سلفیاں بنوائیں۔

پاکستان میں قیام کے دوران دونوں بیٹوں نے اپنے والد عمران خان کے ساتھ لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر چھ دن قیام کیا۔

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے روانگی کے وقت قاسم اور سلیمان کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.