آرمی چیف کےپی ایم اے کاکول اور بلوچ رجمنٹل سینٹر کے الوداعی دورے
فوٹو: سکرین گریب آئی ایس پی آر
راولپنڈی: آرمی چیف کےپی ایم اے کاکول اور بلوچ رجمنٹل سینٹر کے الوداعی دورے،جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایم اے کیڈٹس اور افسران سے ملاقاتیں کیں،یاد گار شہدا پر بھی حاضری، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی ایس پی آراعلامیہ کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی آمد پر سپہ سالار کا کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے استقبال کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے پھر کیڈٹس و افسران سے ملے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی ادارے کے کردار کو سراہا، کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پاک فوج کا اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے، مستقبل کی قیادت کی تربیت میں پی ایم اے کا نمایاں کردار ہے، کیڈیٹ پیشہ ورانہ مہارت کے اصول میں بھرپور توجہ دیں۔
آرمی چیف نے بعد میں بلوچ رجمنٹل سینٹر کا بھی دورہ کیااوروہاں بھی یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، بلوچ رجمنٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔
انھوں نے بلوچ ریجمنٹ کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس سے قبل بلوچ رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دورے جاری ہیں، دس نومبر کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژنز کے دورے کئے تھے،جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں مقامات پر افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.