امریکہ پروپیگنڈے، غلط اور گمراہ کن اطلاعات کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی راہ میں آنے نہیں دے گا،امریکی محکمہ خارجہ

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں دوسرے کی حمایت نہیں کرتے۔ خوشحال اورجمہوری پاکستان اور پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون امریکا کے لیے اہم ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکہ پروپیگنڈے، غلط اور گمراہ کن اطلاعات کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی راہ میں آنے نہیں دے گا۔ پاکستان ہمارا اہم پارٹنر ہے۔

ترجمان کا مزکہاکہ خوشحال اورجمہوری پاکستان اور پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون امریکا کے لیے اہم ہے اور اس موقف میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

عمران خان کے امریکی سازش سے متعلق نئے بیان پرڈپٹی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اس بارے میں ہمارے پاس مزید کچھ کہنے کو نہیں ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.