ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم تقرری کا معاملہ، اسحاق ڈار اور ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان اہم ملاقات

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم تقرری کا معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

صدر عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایوان صدر میں ملاقات کی جس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال پر بریف کیا

وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو پاکستان کے عوام بالخصوص ملک کے محروم علاقوں کی غیر مراعات یافتہ آبادی اور سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران خزانہ اور معیشت سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام بھی صدر مملکت کو پہنچایا۔

اسحاق ڈار نے پیغام دیا کہ صدر مملکت باہمی احترام اور سیاسی اعتدال کے لیے کردار ادا کریں، آئینی و قانونی امور پر ڈیڈلاک نہیں ہونا چاہیے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاسی امور کو بہتر ماحول اور قانونی و آئینی دائرے میں ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.