پاک انگلینڈ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت شروع
فوٹو : فائل
راولپنڈی: پاک انگلینڈ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی، ٹکٹ کی شرح ڈھائی سو سے پانچ سو روپے تک رکھی گئی ہے۔
شائقین کرکٹ کی طرف سے ٹکٹیں بک کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہےبلکہ بڑی تعداد میں لوگ اپنی آن لائن ٹکٹس بک بھی کرا چکے ہیں۔
ٹکٹس محدود تعداد میں اب بھی دستیاب ہیں، ملتان اور کراچی ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔
پنڈی ٹیسٹ کےلئے ٹکٹس کی خریداری پی سی بی کی ویب سائٹ پر بھی خریدی جا سکتی ہیں،پاکستان ٹیم چوبیس نومبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشنز کاآغاز کرے گی۔
مہمان ٹیم کی 27 نومبر کو آمد ہوگی اور پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 9دسمبر کو ملتان اور تیسرا 17 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر 2022کوراولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.