فیفا ورلڈ کپ شروع ہوگیا، پہلے میچ میں میزبان قطر کو شکست کاسامنا

فوٹو: فائل

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ شروع ہوگیا، پہلے میچ میں میزبان قطر کو شکست کاسامنا کرنا پڑا اور ایکواڈور نے میگاایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

میگا ایونٹ کے گروپ اے کے پہلے میچ میں میزبان قطر کو ایکواڈور نے 0-2 سے ہرایا، ایکواڈور کی طرف سے دونوں گول ویلنشیا نے پہلے ہاف میں کیے۔

دوسرے ہاف اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور نہ کر سکیں، میزبان قطری کھلاڑیوں کی کوششیں ناکام رہیں اور کوئی کامیابی حاصل نہ کی۔

 فیفا ورلڈ کپ کسی بھی عرب سرزمین پر ہونے والا پہلا عالمی کپ ہے۔فیفا ورلڈ کپ میں کل 32 ٹیمیں ٹرافی کےلئے مقابلے کریں گی، تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں قطر،ایکواڈور، سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں، گروپ بی میں انگلینڈ، ایران، امریکا اور ویلز موجود ہیں، ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں، گروپ ڈی فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس شامل ہیں۔

اسی طرح گروپ ای میں سپین، کوستا ریکا، جرمنی اور جاپان ،گروپ ایف میں بیلجیئم، کینیڈا، مراکش اور کروشیا، گروپ جی برازیل، سربیا، سوئٹزر لینڈ اور کیمرون جب کہ پرتگال، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا گروپ ایچ کا حصہ ہیں

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میلہ سجنے کو ہے، قطر میں شائقین پہلے ہی پہنچ چکے ہیں، ، یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو عرب سرزمین پر اور موسم سرما میں ہو رہا ہے،پاکستان میں بنے فٹبال اس ایونٹ میں استعمال ہوں گے۔

پاکستان کے لئے اعزاز کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے علاقے سیالکوٹ میں تیار کردہ فٹبال ’الریحلہ’ تمام میچز میں استعمال ہونا ہے۔

رنگا رنگ تقریب سے ایونٹ کاآغاز، آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلا افتتاحی میچ میزبان ٹیم قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ گروپ میچز کے 12دن جاری رہنے والے گروپ مقابلوں می ہر روزچار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے 20 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، فائنل 18 دسمبر کو ہوگا، فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ 

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.