بنگالی اداکارہ اندریلا شرما دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئیں
فائل:فوٹو
بنگال: بنگالی اداکارہ اندریلا شرما دل کا دورہ پڑنے کے باعث 24 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں سی پی آر دیا گیا جس کے بعد حالت میں بہتری آئی لیکن رات دیر گئے دوبارہ دل کا دورہ پڑنے پر وہ وفات پا گئیں۔
اندریلا شرما نے دو مرتبہ کینسر کی بیماری سے نجات بھی حاصل کی تھی اور ڈاکٹرز نے ان کو صحتیاب قرار دیا تھا جس پر وہ دوبارہ اداکاری شروع کرنے لگی تھیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ کو یکم نومبر کو برین اسٹروک کے بعد ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.