سجل علی اور جھانوی کپور کی ایک دوسرے کو گلے لگانے کی ویڈیووائرل
فوٹو:سوشل میڈیا
دبئی: پاکستانی اداکارہ سجل علی اور لیجنڈ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ایک دوسرے کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دبئی میں جاری فلم فئیر مڈل ایسٹ ایوارڈز کی ایک تقریب کے دوران پاکستان اور بھارت کے شوبز ستاروں نے شرکت کی، تقریب کے دوران سجل علی کو جھانوی کپور گلے لگاتے دیکھا سکتا ہے۔
ایونٹ میں سجل علی کے علاوہ ہمایوں سعید اور فہد مصطفی نے بھی شرکت کی تھی۔
قبل ازیں فلم موم کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ سجل علی کے بہترین تعلقات قائم ہوگئے تھے جس کا انہوں نے کئی بار اظہار بھی کیا تھا۔
https://www.instagram.com/accounts/login/?next=%2Freel%2FClK8H-bINIk%2F&source=omni_redirect
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آن کے ساتھ تعلق میں اپنائیت تھی اور اس وقت بننے والا رشتہ بیحد خاص تھا، ہمارے لیے پروفیشنل لائف کا نہیں بلکہ ذاتی زندگی کا محبت بھرا تعلق قائم ہوا۔
تبصرے بند ہیں.