اداکارہ صوفیہ مرزا کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس

فائل:فوٹو

لاہور: عدالت نے اداکارہ صوفیہ مرزا کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے۔

 

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس انوار الحق پنوں نے ماڈل صوفیہ مرزا کوہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

 

اداکارہ نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا کہ سابق شوہرعمر فاروق کی ایماء پر پولیس اور ایف آئی اے انہیں ہراساں کررہے ہیں۔ عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ چیلینج کررکھا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.