نئےآرمی چیف کےلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی گئی ہے،آئی ایس پی آر

فوٹو: فائل

راولپنڈی: نئےآرمی چیف کےلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی گئی ہے،آئی ایس پی آر نے ایک ٹویٹ کے زریعے سمری بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر نے منگل کی رات گئے بتایاگیا ہے کہ ’جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے تقرر کے لیے چھ سینیئر ترین جرنیلوں کے ناموں کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔

اس حوالے سےآئی ایس پی آراعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔

آئی ایس پی آراعلامہ  کے مطابق سمری میں 6 سینیئر لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں جو وزارت دفاع کو بھیجے گئے ہیں۔

http://

اس ٹویٹ میں ناموں کا ذکر نہیں ہے تاہم میڈیا پر اس سے پہلے چلنے والی سمری کی خبروں میں چھ ناموں کا اندراج شامل ہے۔

اس سے قبل میڈیا پر ذرائع کے حوالے سے چلتی ان خبروں میں کہا گیا تھا کہ سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے تاہم بعد میں وزیر دفاع نے سمری وزیراعظم آفس کو ملنے کی تردید کردی۔

 ادھروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی سمری ملنے سے لاعملمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جب سمری ملی تو بتایا جائے گا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.