وزیراعظم متعین طریقہ کارکے مطابق تعیناتیوں کا فیصلہ کریں گے، مریم اورنگزیب

فائل:فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کے لیے ناموں کے پینل کے ساتھ وزارت دفاع کی سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کارکے مطابق تعیناتیوں کا فیصلہ کریں گے۔

 

وزیراعظم آفس کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کے لیے ناموں کے پینل کے ساتھ وزارت دفاع کی سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہوئی ہے۔ وزیر اعظم طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تقرریوں کا فیصلہ کریں گے

 

ایک بیان میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔

 

مریم اورنگزیب نے مزیدکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری وزارت دفاع کو بھیجنے اور وزیردفاع خواجہ آصف نے سمری موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.