مولانا فضل الرحمان کے سمدھی غلام علی گورنر خیبرپختونخوا مقرر

فائل:فوٹو

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک  کےتحت دی۔ جس کے مولانا فضل الرحمان کے سمدھی غلام علی گورنر خیبرپختونخوا مقرر، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا. 

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ایڈوائس بھجوائی گئی تھی۔ صدر کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی کو گورنر کے پی مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی غلام علی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.