سیلاب کے باعث چھ ستمبریوم دفاع کی ملتوی ہونے والی تقریب آج ہو گی

فائل:فوٹو

راولپنڈی: یوم دفاع کی چھ ستمبر کو ملتوی ہونے والی تقریب آج ہو گی۔ ملک میں سیلاب کے باعث 6 ستمبر کو تقریب منسوخ کی گئی تھی

یوم دفاع کی تقریب آرمی آڈیٹوریم میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تقریب سیکورٹی کے حوالے سے میٹرو بس سروس صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک فیض آباد تک بند رہے گی۔کینٹ اور ملحقہ علاقوں میں موبائیل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

ذرائع کے مطابق مخصوص علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک موبائل سروس بند رہے گی ء تقریب کے بعد میٹرو بس اور موبائل سروس معمول پر آجائے گی۔

یاد رہے کہ 6 ستمبر کو یوم دفاع کی تقریب ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.