صدر مملکت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سمری پر دستخط کردئیے
فائل:فوٹو
اسلام آباد: صدر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کر دی۔
بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 ء سے ہوگا
صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کر دی ۔بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 ء سے ہوگا
صدر مملکت نے ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے اور بی ، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 ء کے سیکشن 8 اے اور 8 ڈی کے تحت کیں
صدر مملکت نے اس حوالے سے آج موصول ہونے والی سمری پر آج دستخط کیے
دوسری جانب نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا وزیر اعظم ہاوٴس پہنچ گئے. اور وزیر اعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔
وزیر اعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی.وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی نامزد ہونے پر مبارکباد دی. جنرل ساحر شمشاد نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
.بعدازاں نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی. وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کی نامزدگی پر مبارکباد دی. جنرل عاصم منیر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو مکمل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔
بعدازاں صدر عارف علوی سے نئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ایوانِ صدر میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں
صدر مملکت نے ساحر شمشاد مرزا کو جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی پر مبارکباد دی ۔چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 ء سے ہو گا۔
صدر مملکت نے سید عاصم منیر کو جنرل کے عہدے پر ترقی اور انکی چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دی ۔چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 ء سے ہوگا
صدر مملکت نے انہیں چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر ان کی کامیابی کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی ۔
اس سے قبل وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا اور سمری کو منظوری کیلیے ایوان صدر بھیجا تھا۔
آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، شیری رحمان، عون چوہدری، چوہدری سالک حسین، امین الحق، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود اور ریاض پیر زادہ شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی۔
تبصرے بند ہیں.