عمران خان کو الیکشن کی تاریخ اب پنڈی سے نہیں ملے گی،رانا ثنااللہ
جلسہ ملتوی، پی ڈی ایم سے مزاکرات کریں
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےعمران خان کو خطرہ ہے،کل کے جلسہ میں دہشتگردی ہو سکتی ہے اس کل کا جلسہ ملتوی کردیں،عمران خان کو الیکشن کی تاریخ اب پنڈی سے نہیں ملے گی،رانا ثنااللہ نے مشورہ دیاکہ قبل از وقت انتخابات چاہتے تو پی ڈی ایم کے رہنماوں سے بات کریں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ویسے بھی یہ آزادی مارچ نہیں فتنہ فساد مارچ ہے، یہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام اور معیشت کو تباہ کرنےوالا مارچ ہے۔
انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی، یہ بات پرانی ہوچکی ہے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نےجلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے ایڈوائزی بھی جاری کی ہے،کہا اسٹیج بلٹ پروف ،داخلی راستہ ایک ہو جو مسلسل بند رکھا جائے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھاپاک فوج کااپنے آئینی کردار میں رہنے کا اعلان ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے،تمام مسائل کا حل آئین و قانون کی بالادستی ہے۔
عمران خان نے جھوٹی آزادی کے نام پر ایک جھوٹی جدوجہد شروع کی، مسلح افواج کو مختلف انداز سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سیاسی روا داری کے سیاسی تقاضے ہوتے ہیں ہم سیاسی مخالف ہیں دشمن نہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا عمران خان قبل ازوقت انتخابات چاہتے ہیں تو سیاستدانوں سے ڈائیلاگ کریں، پچھلے چند ماہ سے آپ نے دیکھ لیا، کوئی آپ کی بلیک میلنگ میں نہیں آیا، عمران خان، آپ سیاستدان بنیں اور پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ بیٹھیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگرعمران خان الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے نواز شریف و شہبازشریف سے ملناچاہیں تو وہ انکار نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لاک بات چیت سے ختم ہوتے ہیں، لیکن عمران خان کہتے ہیں کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کی بجائےمرنے کو ترجیح دوں گا تو یہ رویہ درست نہیں ہے، سیاستدان جب گفتگوکرتے ہیں تو ڈیڈلاک ٹوٹتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
تبصرے بند ہیں.