آپ امن سے رہنا چاہتے ہیں تو جنگ کےلئے بھی تیار رہنا ہوگا، شہبازشریف

استنبول: وزیراعظم شہبازشریف نے واضح کیا ہےآپ امن سے رہنا چاہتے ہیں تو جنگ کےلئے بھی تیار رہنا ہوگا، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ دفاعی قوت کو امن کیلئے مستحکم کررہے ہیں۔

دورہ ترکی پراستنبول میں موجود وزیراعظم پاکستان نےترکیہ کے ساتھ مل کر سفر جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا، صدر رجب طیب اردگان ایک دور اندیشن رہنما ہیں، ان کی قیادت میں ترکیہ جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملجم منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کہاآج دنیا کو متعدد تنازعات کا سامنا ہے، پاکستان اور ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا،ہمارے باہمی تعلقات وقت ساتھ مزید مضبوط ہوئے، آج ترکیہ نہیں اپنے گھر آیا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کیا،شہبازشریف نے کہا پاک۔ترکیہ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل کا حامل ہے.

شہبازشریف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم منصوبہ ہے، وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب زدگان کےلئے ترکیہ کی مدد کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان گندم برآمد معاہدے میں ترکیہ کا اہم کردار ہے،پاکستان میں توانائی کی قلت ہے، شہبازشریف نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ پاک۔ترکیہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی توانائی کی قلت کا سامنا ہے، پاکستان قابل تجدید توانائی اور توانائی کے سستے ذرائع کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو گذشتہ دنوں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، ترکیہ سے 15 طیارے امدادی سامان لے کر پہنچے، ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی۔

شہبازشریف نے کہا پاکستان اور ترکیہ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے جہاز کی تیاری میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھادوطرفہ دفاعی تعاون باہمی تعلقات کا اہم ستون ہے، پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہیں، دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک۔ترکیہ ماہرین ملجم منصوبہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ترکیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی.

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم منصوبہ پاکستان-ترکیہ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل پاک بحریہ کیلئے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021ء میں استنبول میں منعقد ہوئی جبکہ دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا۔

استنبول شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر لانچنگ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین بھی موجود تھے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.