چکوال میں بننے والی ریوڑی کو انفردایت حاصل ہے

عدیل سلیم تنولی

صرف پاکستان نہیں دنیا بھر میں کسی نہ کسی ملک یا شہر کی کوئی خاص سوغات ہوتی ہے جسے کبھی علاقائی، کبھی ملکی اور بعض کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک سوغات چکوال کی ہے، جسے چکوال دیسی ریوڑی کے نام سے نہ صرف ملک بھر میں پہچان ملی ہے بلکہ بیرون ملک بھی اس خطے کے بسنے والے لوگ فرمائشیں کرکے چکوال کی ریوڑیاں منگواتے ہیں۔

چکوال کی ریوڑی کی کبھی ایک فیکٹری ہوتی تھی اب تک شہر بھر میں جو کارروبار زیادہ چمکا ہے وہ ریوڑی بنانا ہی ہے، دیسی گھی، گڑ اور تلوں کے ساتھ بننے والی چکوال کی اس خصوصی سوغات کی مانگ میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوگیا ہے۔

پہلوان ریوڑی، اعوان ریوڑی اور مختلف ناموں سے تیار کی جانے والی ریوڑی کو اب دیدہ زیب پیکنگ کے زریعے اور زیادہ پرکشش بنا دیاگیاہے ، چکوال میں بنائی جانے والی ریوڑی کی لذت کے باعث اسے کھانے والے کسی اور ریوڑی کے خریدار نہیں بنتے۔

ہرعلاقے کی جہاں تہذیب و ثقافت مختلف ہے وہیں پہ کھانے پینے کی کچھ خاص اشیا بھی کچھ مخصوص علاقوں سے منسوب ہوتی ہیں ،ملتان کا سوہن حلوہ ، کراچی کی نصیب بریانی ، لاہوری چنے، مانسہرہ کا کباب اور اسی طرح دیگر علاقوں کی اپنی اپنی سوغات مشہور ہوتی ہیں۔

چکوال میں بننے والی ریوڑی کو انفردایت حاصل ہےجہاں بھی چکوال کا ذکر ہوتا ہے تو دیسی گھی سے بنی ریوڑی بھی فوراً ہی ذہن میں أتی ہے ۔ویسے تو ریوڑی تقریبا ہر علاقے میں دستیاب ہے مگردیسی گھی سے بنی چکوال ریوڑی لذت میں منفرد ہے۔

چکوال کے رہائشی ساجد فاروق کہتے ہیں یہ ریوڑی کیسے بنتی ہے کہاں پیک ہوتی ہے اور کیسے عام لوگوں تک پہنچتی ہے،اس کے مختلف مراحل نے لوگوں کو روزگار کے مواقعے بھی فراہم کئے ہیں، جو ریوڑی نہیں بناتے ان کا گھی اور گڑبکتا ہے۔

پیکنگ اور پریٹنگ والوں کے کارروبار کو بھی چکوال ریوڑی نے بڑھاوا دیاہے اسی لئے چکوال میں کبھی ایک أدھ کارخانہ تھا مگر اب جگہ جگہ بلکہ گلی محلے میں یہ ریوڑیاں بنائی جاتی ہیں۔

چکوال ریوڑی نہ صرف سب سے خستہ اور بہت ہی مزیدار ہے بلکہ اس کی تیاری میں خالص دیسی گھی اور گڑ کا ہی استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ ریوڑی نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی یکساں مقبول ہے۔

ریوڑی خوبصورت ڈبوں میں پیک کر کےمارکیٹوں تک پہنچتی ہے جہاں سے یہ ہاتھوں ہاتھ بک جاتی ہے اس وقت چکوال میں سب سے زیادہ اگر کوٸ میوہ سردیوں میں استعمال ہوتا یا اگرتیار ہو رہا وہ یہی ریوڑی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.