قوم کیلئے آج پنڈی جارہا ہوں اور قوم میرے لئے وہاں آئے گی، عمران خان
نئی اسٹیبلشمنٹ سے نیا مطالبہ کر دیا
فوٹو : فائل
لاہور : چئیرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم نے کہا ہے قوم کیلئے آج پنڈی جارہا ہوں اور قوم میرے لئے وہاں آئے گی، عمران خان کا کہنا ہے ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے۔
نجی ٹی وی بول کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے قوم نے موجودہ حکومت کے 7 ماہ دیکھ لئے ہیں سوائے اپنے اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات ختم کرنے کے حکمرانوں نے قوم کو دیا کیا ہے؟
عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے نئی شروعات کرنی ہے تو ان لوگوں کو فارغ کرے جو مبینہ طور پر تحریک انصاف کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
انھوں نے کہا ادارے اپنی عزت خود بناتے ہیں، اداروں کی عزت ان کے اعمال کی وجہ سے بنتی ہے۔ ہمیں اداروں سے جو مسئلے تھے وہ دو تین لوگوں سے تھے اگر ہمیں ان سے اختلاف ہے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ادارے سے اختلاف ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ میری فوج سے لڑائی ہوجائے لیکن میں بار بار کہتا ہوں کہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے۔
سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ آج تک میں نے اپنی مرضی کا آئی جی یا کسی ادارے کا ہیڈ لگانے کی کوشش نہیں کی۔ ب اداروں پر میرٹ میں لوگ لگنے چاہییں، میں چاہتا ہوں میرٹ پر تعیناتیاں ہوں، میرٹ سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔
نئے آرمی چیف سے متعلق خان کا پہلا بیان
پی ڈی ایم کے برے دن شروع؟؟
اب جو ہوگا وہ؟؟؟#ArmyChief @samiabrahim @PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/ZCrUiB1eZj— BOL Network (@BOLNETWORK) November 25, 2022
عمران خان نے کہا سوال صرف ایک ہے کہ یہ الیکشن کروانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ اگریہ الیکشن نہیں کروانا چاہتے توہم نے ان سے کیا جنہوں نے ملک کو تباہ کردیا، مہنگائی آسمان پر پہنچا دی۔
انھوں نے کہا کل اپنی قوم کے لیے جا رہا ہوں، کل کا مجمع تاریخ کا سب سے بڑا مجمع ہوگا قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک فیصلہ کن موڑ پرآکر کھڑا ہوگیا ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اہنے آپ کو حقیقی طور پر آزاد کریں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ میرے ذہن میں تھا کہ ہم ایک خوددار ترقی یافتہ قوم بنیں، آزاد قومیں بڑے کام کرتی ہے، ہم چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں کیونکہ ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط ہوگا.
سابق وزیراعظم نے کہا میرے لئے سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ قوم بیدار ہو گئی ہے اور ان میں اچھے برے میں فرق کا احساس پیدا ہو گیا، لوگ اب خود بھی سوال اٹھاتے ہیں.
تبصرے بند ہیں.